سورة نوح - آیت 12
وَيُمْدِدْكُم بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَل لَّكُمْ أَنْهَارًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور تمہیں مال و دولت اور لڑکوں سے نوازے گا، اور تمہارے لئے باغات پیدا کرے گا، اور تمہارے لئے نہریں نکالے گا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(12)تمہاری کھیتیاں لہلہا اٹھیں گی، خوب اناج پیدا ہوگا اور تمہاری روزی میں خوب برکت ہوگی۔ اور وہ تمہارے مال اور اولاد میں کثرت دے گا اور تمہیں باغات دے گا اور ان باغوں اور کھیتیوں کو سیراب کرنے کے لئے نہریں جاری کر دے گا۔