سورة نوح - آیت 10
فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں نے ان سے کہا کہ تم سب اپنے رب سے مغفرت طلب کرو، وہ بے شک بڑا مغفرت کرنے والا ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(10)اور ان سے کہا کہ تم لوگ اپنے گزشتہ گناہوں سے صدق دل کے ساتھ اپنے رب سے مغفرت طلب کرو وہ اپنی طرف رجوع کرنے والوں اور اپنے حضور توبہ کرنے والوں کی خطاؤں کو بڑا معاف کرنے والا ہے۔