سورة نوح - آیت 4

يَغْفِرْ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمْ وَيُؤَخِّرْكُمْ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ إِنَّ أَجَلَ اللَّهِ إِذَا جَاءَ لَا يُؤَخَّرُ ۖ لَوْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ تمہارے گناہوں کو معاف کر دے گا، اور تمہیں ایک وقت مقرر تک مہلت دے گا، بے شک اللہ کا وقت مقرر جب آجائے گا تو اسے ٹالا نہیں جاسکتا، کاش کہ تم یہ بات سمجھ جاتے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(4)اگر تم میری دعوت کو قبول کرو گے تو اللہ تعالیٰ تمہارے گناہوں کو معاف کر دے گا اور تمہیں تمہاری مقرر عمرتک زندہ رہنے دے گا یعنی عذاب دینے میں جلدی نہیں کرے گا اور یاد رکھو کہ جب تمہارے عذاب کا وقت آجائے گا تو اسے ٹالا نہیں جائے گا ۔کاش کہ تم ان باتوں کو سمجھتے تو اللہ کی طرف رجوع کرتے، اپنے گناہوں سے توبہ کرتے اور اس سے طلب مغفرت کرتے !