سورة نوح - آیت 1
إِنَّا أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِ أَنْ أَنذِرْ قَوْمَكَ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
بے شک ہم نے نوح کو ان کی قوم کے پاس بھیجا (١) (اور ان سے کہا) کہ آپ اپنی قوم کو ڈرائیے قبل اس کے کہ ان پر درد ناک عذاب نازل ہو
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(1) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ اس نے نوح کو ان کی قوم پر رحم کرتے ہوئے، رسول بنا کر مبعوث کیا اور انہیں حکم دیا کہ وہ اپنی قوم کو دعوت توحیددیں، شرک سے ڈرائیں اور انہیں بتائیں کہ اگر وہ شرک سے باز نہیں آئیں گے تو اللہ کا درد ناک عذاب انہیں اپنی گرفت میں لے لے گا۔