سورة المعارج - آیت 32
وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جو لوگ اپنی امانتوں اور اپنے عہدوپیمان کا خیال رکھتے ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(32)اور وہ لوگ امانتوں اور عہد و مواثیق کی حفاظت کرتے ہیں اور سب اہم امانت اور سب سے پختہ میثاق بندے کا اپنے رب سے یہ عہد و میثاق ہے کہ جب تک زندہ رہے گا اس کی بندگی کرتا رہے گا اور اس کے رسول کی بات کو سب کی بات پر مقدم رکھے گا۔