سورة المعارج - آیت 30

إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

سوائے اپنی بیویوں اور مملوکہ عورتوں کے ایسی صورت میں وہ لوگ لائق ملامت نہیں ہیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(30)البتہ اگر وہ اپنی بیویوں سے جماع کرتے ہیں، یا ان لونڈیوں سے جنہیں اسلامی جہاد یا شرعی طور پر خرید کر حاصل کیا تھا تو وہ قابل ملامت نہیں ہیں۔