سورة المعارج - آیت 17

تَدْعُو مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

وہ ہر اس شخص کو پکارے گا جس نے حق سے منہ موڑا تھا اور پیٹھ پھیرلی تھی

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(17)اس دن جہنم اپنی طرف ہر اس کافر و سرکش کو پکارے گی جس نے دنیا میں اللہ اور اس کے رسول کے حکم سے روگردانی کی تھی اور اسے پس پشت ڈال دیا تھا ۔