سورة المعارج - آیت 2

لِّلْكَافِرِينَ لَيْسَ لَهُ دَافِعٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ کافروں کے لئے ہے، اسے کوئی ٹالنے والا نہیں ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(2)اور وہ عذاب کافروں کے لئے ان کے کفر کی وجہ سے ہے، اور اس کا فیصلہ اللہ کی جانب سے ہوچکا ہے اب اسے کوئی ٹال نہیں سکتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الحج آیت (47) میں فرمایا ہے : ﴿وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَلَن يُخْلِفَ اللَّهُ وَعْدَهُ Ĭ ” اور مشرکین مکہ آپ سے عذاب لانے کی جلدی کرتے ہیں اور اللہ اپنے وعدہ کے خلاف ہرگز نہیں کرے گا“ چنانچہ صحیح روایت میں ثابت ہے کہ نضر بن حارث میدان بدر میں بری طرح مارا گیا۔