سورة الحاقة - آیت 48

وَإِنَّهُ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور بے شک قرآن اللہ سے ڈرنے (17) والوں کے لئے نصیحت ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(48) یہاں قرآن کریم کی اللہ تعالیٰ نے یہ صفت بیان کی ہے کہ اہل تقویٰ اس سے دین و دنیا کے ہر معاملہ میں روشنی اور رہنمائی حاصل کرتے ہیں، مسلمانوں میں بڑے بڑے ربانی علماء اور ائمہ پیدا ہوتے ہیں جو قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں مؤمنوں کی دینی رہنمائی کرتے ہیں۔