سورة الحاقة - آیت 47

فَمَا مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَاجِزِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

پھر تم میں سے کوئی ہمیں روکنے والا نہ ہوتا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(47)اور تم میں سے کوئی ہمیں ایسا کرنے سے نہ روک سکتا، لیکن اللہ نے ایسا نہیں کیا، بلکہ اس نے اپنے رسول (ﷺ) کے معجزات کے ذریعہ تائید کی، قرآن نازل کر کے ان کی صداقت کی دلیل پیش کی دشمنوں کے خلاف ان کی مدد فرمائی اور ان کے ممالک کا آپ کو مالک بناد یا یہ ساری باتیں دلیل ہیں کہ نبی کریم (ﷺ) نے اپنی طرف سے قرآن میں ایک جملہ کا بھی اضافہ نہیں کیا، بلکہ قرآن کا ایک ایک کلمہ کلام الٰہی ہے۔