سورة الحاقة - آیت 38

فَلَا أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

میں قسم (15) کھاتا ہوں ان چیزوں کی جنہیں تم دیکھتے ہو

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(38)مشرکین مکہ کی تردید کی گئی ہے جو قرآن کے کلام الٰہی ہونے کا انکار کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ لوگو ! میں ان تمام چیزوں کی قسم کھاتا ہوں جنہیں تم دیکھتے ہو۔