سورة الحاقة - آیت 18
يَوْمَئِذٍ تُعْرَضُونَ لَا تَخْفَىٰ مِنكُمْ خَافِيَةٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اس دن تم پیش (٧) کئے جاؤ گے، تمہاری کوئی پوشیدہ بات اس سے مخفی نہیں رہے گی
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(18) اللہ تعالیٰ نے جنوں اور انسانوں کو مخاطب کر کے کہا کہ قیامت کے دن تم سب اپنے رب کے سامنے حساب اور جزا و سزا کیلئے پیش کئے جاؤ گے اور وہ پیشی اس لئے نہیں ہوگی تاکہ اللہ تعالیٰ تمہارے ان اعمال کو جانے جن کی اسے خبر نہیں تھی، بلکہ اس سے مقصود تمہیں آزمانا اور تمہاری زجر و توبیخ ہوگی۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا : İ لَا تَخْفَىٰ مِنكُمْ خَافِيَةٌ Ĭ” تم اپنے رب کے سامنے پیش کئے جاؤ گے، درانحالیکہ تمہارے کرتوتوں میں سے کوئی بات اس سے مخفی نہیں ہوگی۔ “