سورة الحاقة - آیت 6
وَأَمَّا عَادٌ فَأُهْلِكُوا بِرِيحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور قوم عاد کے لوگ ایک تیز و تند آندھی کے ذریعہ ہلاک کر دئیے گئے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(6)اور قوم عاد ایک شدیدترین ٹھنڈی اور تیز وتند آندھی کے ذریعہ ہلاک کردی گئی، یہ لوگ ” احقاف“ میں آبادتھے جو عمان اور حضرموت (یمن) کے درمیان ریگستانی علاقہ ہے۔