سورة القلم - آیت 41
أَمْ لَهُمْ شُرَكَاءُ فَلْيَأْتُوا بِشُرَكَائِهِمْ إِن كَانُوا صَادِقِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کیا ان کے لئے اللہ کے شرکاء ہیں، اگر وہ سچے ہیں تو پھر اپنے شرکاء کو سامنے لائیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(41)یا ان کے لئے اللہ کے کچھ شرکاء ہیں جنہوں نے انہیں اس فیصلہ کی ضمانت دے رکھی ہے اگر وہ اپنے دعویٰ میں سچے ہیں تو ان شریکوں کو سامنے لائیں۔ ؟ حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ بالا باتوں میں سے کوئی بات بھی صحیح نہیں ہے جس سے ان کے جھوٹے دعویٰ کی تائید ہو اس لئے معلوم ہوا کہ ان کا دعویٰ کبر و عناد اور فساد عقل پر مبنی ہے، جو روز قیامت ان کے انجام بد کو نہیں بدل سکے گا۔