سورة القلم - آیت 24

أَن لَّا يَدْخُلَنَّهَا الْيَوْمَ عَلَيْكُم مِّسْكِينٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کہ آج باغ میں تمہارے پاس کوئی مسکین نہ داخل ہوجائے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(24)تاکہ کوئی فقیر و محتاج جان نہ جائے اور ان کے ساتھ لگ نہ جائے جیسا کہ ان کے باپ کے زمانے میں ہوتا تھا، یعنی ان کی نیت خراب ہوگئی، انہوں نے اس مال سے اللہ کا حق ادا کرنا نہیں چاہا۔