سورة الملك - آیت 14
أَلَا يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
کیا اسے علم نہیں ہوگا جس نے (سب کچھ) پیدا کیا ہے، اور وہ نہایت باریک بیں اور بڑاباخبرہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (14) میں اپنے علم کے کمال و شمولیت پر استدلال کرتے ہوئے اللہ نے فرمایا کہ جس نے تمام مخلوقات کو پیدا کیا ہے اسے اپنی مخلوقات کی خبر کیسے نہیں ہوگی، وہ تو اپنے بندوں کے دلوں میں چھپی باتوں تک کو جانتا ہے اور ان کے تمام اعمال کی پوری خبر رکھتا ہے