سورة الملك - آیت 10

وَقَالُوا لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي أَصْحَابِ السَّعِيرِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور وہ (جہنمی) کہیں گے، اگر ہم نے (رسولوں کی) بات سنی (٦) ہوتی، یا عقل سے کام لیا ہوتا تو ہم (آج) جہنمیوں میں نہ ہوتے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(10)جہنمی اعتراف کریں گے کہ ہم نے رشد و ہدایت کے سارے راستے خود ہی اپنے آپ پر بند کر لئے تھے، ہم نے اللہ کی نازل کردہ آیتوں کو غور سے سنا، اور نہ اپنی عقل کو کام میں لا کر انہیں سمجھنے کی کوشش کی اور دنیا میں اس طرح دندناتے پھرے اور گناہوں کا ارتکاب کرتے رہے کہ جیسے ہمیں موت نہیں آئے گی اور ہمیں اللہ کے سامنے حاضر نہیں ہونا ہوگا۔