سورة الملك - آیت 6
وَلِلَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جو لوگ اپنے رب کے منکر (٤) ہیں، ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے، اور وہ بڑا برا ٹھکانا ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(6) اللہ تعالیٰ نے شیاطین کو مارنے کے لئے ستاروں سے پھوٹنے والے انگارے بنائے ہیں اور اللہ سے سرکشی اور اس کے بندوں کو گمراہ کرنے کے سبب آخرت میں انہیں آگ کا عذاب دیا جائے گا اور جو کفار دنیا میں ان کی پیروی کریں گے ان کے لئے بھی اللہ نے جہنم کا عذاب تیار کیا ہے اور جہنم بہت ہی برا ٹھکانا ہوگا جس میں جہنمیوں کو غایت درجہ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔