سورة الجمعة - آیت 6

قُلْ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ هَادُوا إِن زَعَمْتُمْ أَنَّكُمْ أَوْلِيَاءُ لِلَّهِ مِن دُونِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اے میرے نبی ! آپ کہہ دیجئے، اے قوم یہود ! اگر تمہارا خیال (٦) ہے کہ تمام لوگوں کے سوا، صرف تم ہی اللہ کے دوست ہو تو اپنی موت کی تمنا کرو، اگر تم اپنے دعویٰ میں سچے ہو

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(6) یہود کہتے تھے کہ ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے پیارے ہیں، جیسا کہ سورۃ المائدہ آیت (18) میں آیا ہے : İ نَحْنُ أَبْنَاءُ اللَّهِ وَأَحِبَّاؤُهُ ) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے ان کے اسی دعویٰ کی نبی کریم (ﷺ) کی زبانی تکذیب کی ہے کہ اگر تمہارا گمان صادق ہے، تو اللہ کے سامنے اپنی تمنا کا اظہار کروتاکہ وہ تمہیں جلد ہی آخرت میں پہنچا دے اور جنت میں داخل کر دے تاکہ تم دنیا اور اس کے غموں سے نجات پا جاؤ۔