سورة الجمعة - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
سورۃ الجمعہ مدنی ہے، اس میں گیارہ آیتیں اور دو رکوع ہیں تفسیر سورۃ الجمعہ اس سورت کانام آیت (9) İيَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِن يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَىٰ ذِكْرِ اللَّهِ Ĭ سے ماخوذ ہے۔ زمانہ نزول : قرطبی نے لکھا ہے کہ یہ سورت تمام کے نزدیک مدنی ہے۔ بیہقی نے اپنی کتاب ” الدلائل“ میں ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ الجمعہ مدینہ میں نازل ہوئی تھی۔ مسلم، ابوداؤد، ترمذی اور ابن ماجہ وغیرہم نے ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے کہ نبی کریم (ﷺ) جمعہ کی نماز میں سورۃ الجمعہ اور المنافقون کی تلاوت فرماتے تھے۔