سورة الصف - آیت 12

يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَيُدْخِلْكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ تمہارے گناہوں کو معاف کر دے گا، اور تمہیں ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی، اور جنات کی عدن کی عمدہ رہائش گاہوں میں ٹھہرائے گا، یہی عظیم کامیابی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(12)یعنی اللہ تعالیٰ ان کے گناہوں کو معاف کر دے گا اور انہیں ان جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی، اور بلند و بالا مکانات عطا کرے گا جن میں وہ ہمیشہ کے لئے رہیں گے اور درحقیقت ایک انسان کی یہی سب سے بڑی کامیابی ہے کہ اس کا رب اس کے گناہوں کو معاف کر دے اور اسے جنت میں داخل کردے۔