سورة الحشر - آیت 1
سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
آسمانوں اور زمین میں جتنی چیزیں ہیں، سب اللہ کی تسبیح (١) بیان کرتی ہیں، اور وہ زبردست، بڑی حکمتوں والا ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(1) سورۃ الحدید کی آیت (1) کی تفسیر میں بیان کیا جا چکا ہے کہ آسمان اور زمین میں جتنے حیوانات، نباتات اور جمادات ہیں، سب اللہ کی پاکی اور بڑائی بیان کرتے ہیں اور اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ وہ ذات برحق اپنے لئے کسی قسم کے ساجھی اور اولاد وغیرہ سے پاک ہے، وہ اکیلا ہے، اور ہر قسم کی عبادت کا تنہا حقدار ہے، ربوبیت، الوہیت، علم، قدرت اور مخلوقات کی تدبیر میں اس کا کؤی شریک نہیں ہے۔