سورة المجادلة - آیت 20

إِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ أُولَٰئِكَ فِي الْأَذَلِّينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بے شک جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت (١٤) کرتے ہیں وہی لوگ ذلیل ترین قوموں میں سے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(14) آیت (5) کی تفسیر میں کی تفسیر گذر چکی ہے وہاں اللہ اور اس کے رسول کے دشمنوں کا انجام بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ذلیل و رسوا کرے گا اور یہاں بھی ایسے لوگوں کا تقریباً ویسا ہی انجام بتایا گیا ہے کہ وہ دنیا اور آخرت دونوں جگہ ذلیل ترین لوگ ہیں، انہیں کبھی بھی عزت نہیں مل سکتی