سورة الحديد - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
سورۃ الحدید مدنی ہے، اس میں انتیس آیتیں اور چار رکوع ہیں تفسیر سورۃ الحدید نام : آیت (25) میں آیا ہے اسی سے اس سورت کا نام ماخوذ ہے۔ زمانہ نزول : قرطبی نے لکھا ہے کہ یہ سورت تمام کے نزدیک مدنی ہے، نقاش کا بھی یہی قول ہے۔ امام احمد، ترمذی، نسائی اور بیہقی نے شعب الایمان میں عرباض بن ساریہ (رض) سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) سونے سے پہلے مسبحات (الحدید، الحشر، الصف، الجمعہ اور التغابن) پڑھا کرتے تھے۔ آپ (ﷺ) نے فرمایا کہ اس میں ایک آیت ہے جو ہزار آیتوں سے افضل ہے محدث البانی رحمہ اللہ نے صحیح الترمذی میں اسے ذکر کیا ہے۔ حافظ ابن کثیر نے لکھا ہے کہ وہ آیت (3) واللہ اعلم ہے۔