سورة الواقعة - آیت 77

إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

) بے شک یہ معزز قرآن ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

کی تفسیر کرتے ہوئے شوکانی نے لکھا ہے کہ قرآن اللہ کی وہ معزز و مکرم کتاب ہے جس کو تمام آسانی کتابوں پر فوقیت حاصل ہے۔ اس کی شان اس سے بالاتر ہے کہ وہ جادو، کہانت یا کسی کی افترا پردازی ہے۔ واحدی نے لکھا ہے کہ وہ کریم اس لئے ہے کہ اس میں بیان کردہ دلائل میں غور و فکر سے آدمی بہت سی بھلائیاں حاصل کرتا ہے، ازہری نے لکھا ہے کہ ” کریم“ اسے کہتے جس کی تعریف کی جائے تو قرآن اس لئے لائق تعریف ہے کہ وہ رشد و ہدایت اور علم و حکمت کا خزانہ ہے۔