سورة الواقعة - آیت 76

وَإِنَّهُ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور اگر تم سمجھو تو یہ ایک عظیم قسم ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اللہ تعالیٰ نے ستاروں کے منازل و مواقع کی قسم کھا کر فرمایا ہے کہ کاش تم اس بات کو جان لیتے کہ یہ ایک عظیم قسم ہے۔ اور یہ قسم اس لئے عظیم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنی قدرت کاملہ کے ذریعہ آسمان میں پائے جانے والے شمس و قمر اور ان گنت ستاروں کو ایک مضبوط و محکم اور نہایت دقیق نظام کا پابند بنا رکھا ہے، جس کے مطابق شمس و قمر اور دیگرتمام ستارے اپنے مدار میں چلتے رہتے ہیں اور کسی حال میں بھی اپنے منازل سے تجاوز نہیں کرتے ہیں۔