سورة الواقعة - آیت 59
أَأَنتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اسے تم پیدا کرتے ہو، یا ہم اس کے پیدا کرنے والے ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
نو ماہ اور کچھ دنوں میں تخلیق کے مراحل سے گذار کر، کون اسے ایک زندہ انسان بنا کر ماں کے پیٹ سے باہر نکالتا ہے؟ یقیناً وہ اللہ کی ذات ہے جس نے زن و شوہر میں شہوت پیدا کی، ان کے دلوں میں ایک دوسرے کے لئے کشش ڈالی اور مجامعت و مباشرت کی طرف ان کی رہنمائی کی اور منی کے قطرے کی رحم مادر میں پرورش کی، اسے گوشت پوست اور ہڈی کا ڈھانچہ دیا اسے دھڑکتا دل دیا، اس کے لئے آنکھ، کان اور ناک بنایا اور وہاں جب اس کا نمو مکمل ہوا تو رحم مادر کو حکم دیا کہ اسے دھکا دے کر باہر نکالے تو جو باری تعالیٰ اس پر قادر ہے وہ یقیناً اس انسان کو دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے۔