سورة الواقعة - آیت 49

قُلْ إِنَّ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اے میرے نبی ! آپ کہہ دیجئے کہ اگلے (١٥) اور پچھلے سب

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(15) اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) سے فرمایا کہ وہ انکے شبہ کی تردید میں یہ کہیں کہ آدم کی تمام اولاد جو گزشتہ زمانوں میں دنیا میں پائی گئی اور جواب موجود ہیں، جن میں تم بھی ہو اور وہ تمام لوگ جو رہتی دنیا تک پیدا ہوں گے،