سورة الواقعة - آیت 48

أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور کیا ہمارے ماضی میں گذرے ہوئے باپ دادے بھی اٹھائے جائیں گے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور وہ لوگ اپنے آپ سے زیادہ اپنے ان باپ دادوں کے زندہ کئے جانے کو بعید از عقل سمجھتے تھے جن کو مرے ہوئے ایک زمانہ بیت گیا تھا۔