سورة الواقعة - آیت 47
وَكَانُوا يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور کہا کرتے تھے کہ کیا جب ہم مرجائیں گے، اور مٹی اور ہڈیاں رہ جائیں گے، تو کیا ہم واقعی دوبارہ اٹھائے جائیں گے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور وہ لوگ بعث بعد الموت کو بعید از عقل سمجھتے تھے کہتے تھے یہ ممکن نہیں کہ جب ہم مر کر مٹی میں گل سڑ جائیں گے اور ہماری صرف ہڈیاں رہ جائیں گی تو ہم دوبارہ زندہ کئے جائیں گے جیسا کہ سورۃ النحل آیت (38) میں آیا ہے : ” وہ اللہ کے نام کی بڑی بڑی قسمیں کھاتے تھے کہ جو آدمی مر جائے گا اللہ اسے دوبارہ زندہ نہیں کرے گا۔ “