سورة الواقعة - آیت 45
إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
وہ لوگ بے شک اس سے پہلے دنیا میں عیش پرست (١٤) تھے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(14) ان کا یہ انجام بد اس لئے ہوگا کہ وہ دنیا کی زندگی میں جسمانی لذتوں اور شہوتوں میں ڈوبے ہوئے تھے اور کبر و غرور اور شرک و معاصی ان کا چلن تھا،