سورة الواقعة - آیت 41

وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور بائیں والے لوگ (١٣)، کتنے بد نصیب ہوں گے بائیں والے لوگ

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(13) ان اہل جہنم کا ذکر ہو رہا ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے آیت (9) میں کہا ہے اور اس آیت میں انہیں کہا ہے، یعنی وہ اشرار اور بدبخت لوگ جنہیں عرش کے بائیں جانب جگہ ملے گی اور جن کے نامہ ہائے اعمال ان کے بائیں ہاتھ میں دیئے جائیں گے، وہ بڑے ہی بدقسمت لوگ ہوں گے،