سورة الواقعة - آیت 36

فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

انہیں کنواری بنایا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

وہ عنفوان شباب میں ہوں گی اور باکرہ ہوں گی، کسی نے انہیں ہاتھ نہیں لگایا ہوگا اور ہمیشہ باکرہ رہیں گی، یعنی جب ان کے شوہر ان کے ساتھ جماع سے فارغ ہوں گے تو وہ پہلے کی طرح باکرہ ہوجائیں گی۔