سورة الواقعة - آیت 16
مُّتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ان پر ٹیک لگائے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور سب ایک دوسرے کے سامنے ہوں گے، تمام کے مرتبے برابر ہوں گے اور ان کے درمیان کوئی پردہ حائل نہیں ہوگا۔