سورة الواقعة - آیت 5

وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور پہاڑ ریزہ ریزہ کر دئیے جائیں گے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہو کر غبار کے مانند فضا میں بکھر جائیں گے۔ بعض مفسرین نے İوَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّاĬ کا معنی یہ کیا ہے کہ پہاڑ اپنی جگہوں سے ہٹا کر کہیں اور لے جائے جائیں گے، جیسا کہ سورۃ النبا آیت (20) میں آیا ہے : İوَسُيِّرَتِ الْجِبَالُĬ کہ ” پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹا دیئے جائیں گے۔ “