سورة الواقعة - آیت 4
إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
جس دن زمین پوری شدت کے ساتھ ہلا دی (٣) جائے گی
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(3) مفسرین لکھتے ہیں کہ زمین شدت کے ساتھ ہلنے لگے گی، جیسے بچہ پالنا میں ہلتا ہے اور اس کے اثر سے زمین پر پائی جانے والی ہر چیز ٹوٹ پھوٹ جائے گی