سورة الرحمن - آیت 76

مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَعَبْقَرِيٍّ حِسَانٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اہل جنت سبز قالینوں اور عمدہ اور نادر فرشوں پر ٹیک (٢٥) لگائے ہوں گے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(25) اہل جنت، جنت میں سبز رنگ کے گاؤتکیوں اور نہایت قیمتی، گداز، خوبصورت اور زرق برق مسندوں پر ٹیک لگائے بیٹھے ہوں گے یعنی ان کی زندگی نہایت ٹھاٹھ باٹھ اور شان و شوکت والی ہوگی۔