سورة الرحمن - آیت 56

فِيهِنَّ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ان جنتوں میں نیچی نگاہ والی حوریں (٢٢) ہوں گی جنہیں اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے چھوا ہوگا اور نہ کسی جن نے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(22) اور ان دونوں میں ایسی حوریں ہوں گی جن کی نظریں ان کے شوہروں سے کبھی نہیں ہٹیں گی، یعنی ان کے شوہر انتہائی خوبصورت ہوں گے، جن سے غایت محبت کی وجہ سے انہیں دوسروں پر نگاہ ڈالنے کا خیال بھی ان کے دلوں میں نہیں آئے گا اور یہی حال ان کے شوہروں کا ہوگا، یعنی وہ بیویاں اتنی خوبصورت ہوں گی کہ ان کے شوہر ان سے غایت درجہ محبت کریں گے اور دوسری عورتوں پر نگاہ ڈالنے کا ان کے دل میں خیال بھی نہیں گذرے گا۔ اور ان بیویوں کی ایک صفت یہ بھی ہوگی کہ سب باکرہ ہوں گی، ان اہل جنت شوہروں سے پہلے کسی انسان یا جن نے ان کے ساتھ ہمبستری نہیں کی ہوگی۔ بعض مفسرین نے لکھا ہے کہ میں اس طرف اشارہ ہے کہ وہ بیویاں مباشرت کے بعد ہر بار با کرہ ہوجایا کریں گی۔ شوکانی لکھتے ہیں کہ یہ آیت اور اس سورت کی بہت سی آیتیں دلیل ہیں کہ جو جن اللہ پر ایمان لائیں گے فرائض کی پابندی کریں گی اور گناہوں سے باز آئیں گے وہ جنت میں داخل ہوں گے