سورة الرحمن - آیت 41
يُعْرَفُ الْمُجْرِمُونَ بِسِيمَاهُمْ فَيُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِي وَالْأَقْدَامِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
مجرمین اپنے چہروں سے پہچان لئے جائیں گے، پھر انہیں پیشانیوں اور قدموں کے ساتھ پکڑ لیا جائے گا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور یہاں آیت (41) میں فرمایا ہے کہ اس دن مجرمین اپنی خاص نشانیوں کے ذریعہ پہچاین جائیں گے اور فرشتے ان کی ٹانگوں کو ان کی پیشانیوں سے ملا کر باندھ دیں گے اور گھسیٹ کر جہنم میں ڈال دیں گے۔ اور جہنم اور جہنمیوں کی یہ دلفگارمنظر کشی یقیناً ایک نعمت ہے کہ آدمی جہنم کی ہولناکیوں کو یاد کر کے اپنی اصلاح کرسکتا ہے