سورة الرحمن - آیت 39
فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُسْأَلُ عَن ذَنبِهِ إِنسٌ وَلَا جَانٌّ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
سو اس دن کسی انسان اور کسی جن سے اس کے گناہ (١٨) کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(18) جب قیامت واقع ہوگی اور مردے اپنی قبروں سے نکل کر میدان محشر کی طرف دوڑیں گے، اس دن کسی جن و انس سے اس کے گناہوں کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا، کیونکہ سب اپنی اپنی پیشانیوں سے پہچانے جائیں گے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ آل عمران آیت (106) میں فرمایا ہے : İيَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌĬ” جس دن بعض چہرے سفید ہوں گے اور بعض سیاہ“