سورة الرحمن - آیت 26
كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ہر چیز جو زمین پر ہے ختم (١٢) ہوجانے والی ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(12) زمین پر حرکت کرنے والے جتنے حیوانات ہیں، سب فنا کے گھاٹ اتر جائیں گے، مخلوقات میں سے کوئی بھی باقی نہیں رہے گا، مفسرین نے کی تفسیر کے ضمن میں مندرجہ ذیل فوائد کا ذکر کیا ہے : 1۔ جب زندگی کے ایام محدود ہیں تو اسے اللہ کی عبادت میں گذارنا چاہئے۔ 2۔ دنیا کی ہر نعمت زوال پذیر ہے، اس لئے اللہ سے ہی لولگانے میں ہر بھلائی ہے۔ 3۔ تکلیف و مصیبت میں صبر کرنا چاہئے۔ اس لئے کہ یہاں کی خوشی اور غم دونوں عارضی ہیں۔ 4۔ اللہ کو چھوڑ کر غیروں کو معبود نہ بنایا جائے، اس لئے کہ زائل و فانی معبود نہیں ہوسکتا ہے۔