سورة الرحمن - آیت 24

وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنشَآتُ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور اسی کے لئے وہ جہاز (١١) ہیں جو سمندر میں پہاڑوں کے مانند اونچے دکھائی دیتے ہیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(11) اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لئے سمندروں کو اس طرح مسخر کردیا ہے کہ انسانوں کی بنائی ہوئی بلند و بالا پہاڑ جیسی کشتیاں ان سمندروں کا سینہ چیرتی ہوئی ایک شہر سے دوسرے شہر اور ایک ملک سے دوسرے ملک جاتی رہتی ہیں اور اپنی پیٹھ پر انسانوں اور ان کی ضروریات زندگی کو لاد کر پہنچاتی رہتی ہیں