سورة القمر - آیت 55

فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِندَ مَلِيكٍ مُّقْتَدِرٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

صدق و صفا کی مجلس میں، قدرت والے بادشاہ کے پاس

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور وہ اپنے مالک الملک اور قادر مطلق رب کے پاس، اس کی بنائی جنت میں ہوں گے جہاں کوئی لغو، بے ہودہ اور گناہ کی بات نہیں کرے گا، یعنی انہیں اپنے رب کا قرب، اعلیٰ ترین مقام اور جنت کا نہایت پاکیزہ ماحول ملے گا۔ وباللہ التوفیق