سورة القمر - آیت 54
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَهَرٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بے شک پرہیز گار لوگ (٢٦) باغوں اور نہروں میں ہوں گے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(26) قرآن کریم اپنے معہود طریقہ کے مطابق مجرمین کا انجام بیان کرنے کے بعد جس کا ذکر آیات (47) سے (53) تک ہوا ہے، اب مومنین متقین کو خوشخبری دے رہا ہے کہ وہ اللہ کی بنائی جنتوں میں ہوں گے، جن کے آس پاس نہریں جاری ہوں گی،