سورة القمر - آیت 31

إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ صَيْحَةً وَاحِدَةً فَكَانُوا كَهَشِيمِ الْمُحْتَظِرِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ہم نے ان پر ایک چیخ مسلط کردی، پس وہ باڑ بنانے والے کی ٹوٹی پھوٹی گھاس پھونس کے مانند ہوگئے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

جس کا ذکر آیت (31) میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے جبرئیل (علیہ السلام) نے ان کے درمیان ایسی سخت چیخ پیدا کی کہ ان کے دل پہلوؤں سے الگ ہوگئے اور مر کر اپنے گھروں میں ایسا ڈھیر ہوگئے جیسے بکریاں پالنے والا، باڑے میں اپنی بکریوں کے لئے خشک گھاس کا ڈھیر لگایا کرتا ہے۔