سورة القمر - آیت 19

إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا صَرْصَرًا فِي يَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ہم نے باقی رہنے والی نحوست کے دن پر ایک تیز و تند ٹھنڈی ہوا بھیج دی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

تو عذاب الٰہی نے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا اور اس عذاب کو لوگوں کی تنبیہ کا ذریعہ بنایا گیا اور وہ عذاب تیز و تند ٹھنڈی ہوا کی شکل میں تھا، اور وہ دن ان کے لئے بڑا برا ثابت ہوا، جس دن یہ عذاب ان پر مسلط کیا گیا وہ ہوا اس وقت تک چلتی رہی جب تک ان کا ایک ایک فرد ہلاک نہ ہوگیا