سورة القمر - آیت 11
فَفَتَحْنَا أَبْوَابَ السَّمَاءِ بِمَاءٍ مُّنْهَمِرٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
پس ہم نے موسلا دھار بارش (٥) کے ساتھ آسمان کے دروازے کھول دئیے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(5) اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول فرما لی اور ان کی قوم کو سزا دینے کے لئے آسمان سے موسلا دھار بارش کے تمام دروازے کھول دیئے