سورة القمر - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ القمر مکی ہے، اس میں پچپن آیتیں اور تین رکوع ہیں تفسیر سورۃ القمر نام : پہلی آیت (اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ) میں لفظ ” الْقَمَرُ “ آیا ہے یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے زمانہ نزول : اس کا زمانہ نزول مکی دور ہے، اس میں ” شق القمر“ کا واقعہ بیان کیا گیا ہے، جو محدثین و مفسرین کے نزدیک ہجرت سے تقریباً پانچ سال قبل پیش آیا تھا۔