سورة النجم - آیت  61
							
						
					وَأَنتُمْ سَامِدُونَ
							ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
							
						اور غفلت میں مبتلا ہنس کھیل رہے ہو
								تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
							
							
							آیت (61) میں ” سامدون“ کی تفسیر ابن عباس (رض) نے ” گانا“ کیا ہے، یعنی کفار مکہ جب رسول اللہ (ﷺ) کو قرآن پڑھتے سنتے تو گانے لگتے اور کھیل تماشا کرنے لگتے تھے۔ سدی نے اس کی تفسیر ” یستکبرون“ کیا ہے، یعنی جب وہ لوگ قرآن سنتے تو مارے تکبر کے ان کی گردنیں اکڑ جاتی تھیں۔ حافظ سیوطی نے ” الاکلیل“ میں لکھا ہے، اس آیت سے ثابت ہوتا ہے کہ قرآن کریم پڑھتے وقت رونا مستحب ہے اور ہنسنا، گانا، لہو ولعب اور غفلت میں مبتلا ہونا مذموم ہے۔