سورة آل عمران - آیت 193

رَّبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي لِلْإِيمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَآمَنَّا ۚ رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اے ہمارے رب ! ہم نے ایک منادی (130) کو سنا جو ایمان لانے کے لیے پکار رہا تھا، اور کہہ رہا تھا کہ اے لوگو ! تم اپنے رب پر ایمان لے آؤ، تو ہم ایمان لے آئے، اے ہمارے رب ! تو ہمارے گناہوں کو معاف کردے، اور ہماری خطاؤں کو درگذر فرما، اور دنیا سے ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ اٹھا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

130۔ دعا کا یہ انداز اللہ تعالیٰ کے لیے کمالِ خشوع و خضوع، اور قبولیت دعا کے لیے انتہائے رغبت کے اظہار کے لیے ہے اور منادی سے مراد نبی کریم ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی ذات ہے، اور لفظ منادی کا استعمال اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ نبی کریم ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے پکار پکار کر اسلام کی دعوت، پوری تندہی اور جانفشانی کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کردی۔